Thursday, May 9, 2024

بھارت میں بلیک فنگس وباء پھیل گئی، 13 ریاستوں میں 219 افراد ہلاک، 9 ہزار متاثر

بھارت میں بلیک فنگس وباء پھیل گئی، 13 ریاستوں میں 219 افراد ہلاک، 9 ہزار متاثر
May 24, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا سے جڑی بیماری بلیک فنگس وبا کی صورت اختیار کرگئی، دس ریاستوں نے بلیک فنگس کو وباء قرار دے دیا، نئی وباء سے 13 ریاستوں میں 9 ہزار افراد متاثر اور 219 ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا کا شکار بھارت کو ایک اور مشکل کا سامنا ہوگیا، بلیک فنگس کی ایک خطرناک قسم کے انفیکشن کے ہزاروں مریض سامنے آگئے۔

بلیک فنگس کی بیماری زیادہ تر COVID-19 کے مریضوں کو لاحق ہو رہی ہے، زیر علاج مریضوں پر زیادہ حملہ آور ہوتی ہے، فنگس عام طور پر جلد میں ظاہر ہوتا ہے اور پھیپھڑوں اور دماغ کو بھی متاثرکرتا ہے۔ یہ بیماری فضا میں موجود میوکورمیکیٹس نامی پھپھوندی سے پیدا ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری سے موت کی شرح50  فیصد تک ہے، بعض مریض نابینا ہو چکے ہیں جبکہ کچھ افراد کی زندگی ان کی آنکھیں نکال کر بچائی گئی ہے۔

بلیک فنگس کے سب سے زیادہ متاثرین مہاراشٹرا، گجرات، مدھیاپردیش، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، چھتیس گڑہ، کرناٹکا اور تیلنگنا ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔