Friday, April 19, 2024

بھارت میں برڈ فلو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بھارت میں برڈ فلو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
January 11, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) کورونا کے بعد بھارت میں برڈ فلو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، خطرناک وبا بھارت کی 9 ریاستوں میں پھیل گئی، صرف ریاست ہریانہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں 4لاکھ پرندے ہلاک ہوگئے، نئی دہلی نے خطے کی سب سے بڑی پولٹری مارکیٹ بھی بند کر دی۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں کم نہ ہوئیں، بھارت کو ایک اور موذی وبا کا سامنا کرنا پڑگیا، بھارت میں برڈ فلونےتباہی مچادی۔

دہلی اور مہارشٹرا سے پہلے سات ریاستوں اتر پردیش، کیرلہ، راجھستان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ اور گجرات میں برڈ فلو کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ جموں اور کشمیر اور چھتیس گڑھ میں ہائی الرٹ ہے۔

فلو سے سب سے زیادہ جانوروں اور پرندوں کی اموات گذشتہ کچھ ہفتوں میں چار لاکھ سے زیادہ کیرلہ میں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح کیرلہ میں 12 ہزار بطخوں کی ہلاکت کے بعد گذشتہ ہفتے ہزاروں پرندوں کو تلف کر دیا گیا۔

ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت ممبئی سے 500 کلومیٹر دور پربھانی میں برڈو فلو کا ایپی سینٹر ہے،جہاں پچھلے دو دنوں میں 800 مرغیاں ہلاک ہوئیں۔ ہلاک ہونے والی مرغیوں کے ٹیسٹس سے برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔