Thursday, May 2, 2024

بھارت میں بارشوں سے 30افراد ہلاک، امدادی کاموں کیلئے فوج الرٹ

بھارت میں بارشوں سے 30افراد ہلاک، امدادی کاموں کیلئے فوج الرٹ
July 1, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) مغربی بنگال کے علاقے دارجلنگ میں گزشتہ رات سے اب تک دوسو ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ بارش کے باعث میرک اور کلیم پونگ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں لینڈ سلائیدنگ کے باعث اب تک کم از کم تیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں کو ملانے والی اہم شاہراہیں آمد ورفت کےلئے بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان کی ترسیل بحال کرنے کےلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔