Thursday, April 25, 2024

بھارت میں ایک اور مسلمان ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا

بھارت میں ایک اور مسلمان ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا
March 26, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت میں ایک اور مسلمان ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا، ریاست  اتر پردیش میں چبوترے کے تنازع پر  ہندو بلوائیوں نے 50سالہ محمد انور کو بہیمانہ تشدد کرکے  قتل کردیا۔

بھارت  میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، ریاست اترپردیش کے ضلع  سون بھدرا میں ہندو بلوائیوں نے پچاس سالہ  محمد انور کو قتل کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل  پیش آیا ۔ محمد انور اور چند ہندوؤں کے درمیان  چبوترے  پر تنازع چل رہا تھا۔

چبوترا مسمار کرنے پر محمد انور نے  منع کیا تو  ملزمان نے  ڈنڈوں اور کلہاڑی سے حملہ کرکے اُسے شدید  زخمی کردیا۔اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق   قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرلیا  گیا  ، باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

بھارتی وزیر خارجہ   ڈہرکی میں ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا تو نوٹس لیتی ہیں لیکن انہیں اپنے  ملک میں کچھ نظر نہیں آتا جہاں   اقلیتیں خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔