Friday, April 19, 2024

بھارت میں  ایک اور مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا

بھارت میں  ایک اور مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا
June 22, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی حکومت میں ہندو انتہاپسندوں کی غنڈہ گردی جاری  جاری ہے ، دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو مذہب کا نعرہ نہ  لگانے پر مسلمان شخص کو  گاڑی سے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کے دور حکومت میں ہندو انتہا پسندوں کی انتہا ہو گئی ، خود کو قانون سے بالاتر سمجھ کر  اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم ڈھارہے ہیں ۔ ہندو شدت پسندی کا ایک اور واقعہ نئی دہلی  کے علاقے روحِنی سیکٹر میں پیش آیا جہاں  محمد مومن نامی شخص انتہا پسندوں کی بربریت کا شکار ہوگیا ، 40 چالیس سالہ محمد مومن مدرسے میں قاری ہے  ۔ جمعرات کے روز وہ مسجد جارہا تھا کہ تین کار سوار ملزمان نے اُسے روکا اور   ہندو  مذہب کا نعرہ لگانے  کا کہا ، محمد  مومن نے  انکار کیا تو ملزمان نے گاڑی  سے ٹکرماردی جس سے اُس کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں ۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے  تفتیش شروع کردی ہے ۔