Thursday, September 19, 2024

بھارت میں ایک اور بڑے ٹورنامنٹ پر فکسنگ کے بادل منڈلانے لگے

بھارت میں ایک اور بڑے ٹورنامنٹ پر فکسنگ کے بادل منڈلانے لگے
March 6, 2016
  لاہور(ویب ڈیسک)بھارت میں ہونےوالےایک اور بڑے ٹورنامنٹ پر  فکسنگ کے بادل منڈلانے لگے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کےسربراہ  کا کہنا ہے کہ اطلاعات ملی ہیں ایک انٹرنیشنل ٹیم کےکھلاڑی  میچ فکسنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کرکٹ کے حوالے سے جوئے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اب بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر بھی فکسنگ کےسائے پڑنے لگے ہیں  ایک انٹرنیشنل ٹیم کے  کھلاڑی  میچ فکسنگ کرسکتے ہیں  یہ کہنا ہے  آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف سر رونی فلینگن کا لیکن انہوں نے ٹیم کے حوالے سے  مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ چند کھلاڑی فکسنگ کا ارادہ رکھتے ہیں  اس انٹرنیشنل ٹیم کے مشتبہ کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ سے پوچھ گچھ کریں گے ۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کر دی  ہے جس پر کھلاڑی کسی بھی وقت اطلاع دےسکتے ہیں۔