Saturday, April 20, 2024

بھارت میں اپنوں کے ساتھ اب غیر ملکی بھی غیر محفوظ

بھارت میں اپنوں کے ساتھ اب غیر ملکی بھی غیر محفوظ
May 28, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں اپنوں کےساتھ ساتھ غیرملکی بھی غیرمحفوظ ہوتے جارہے ہیں کچھ روزقبل انتہاپسندوں نے تشدد کرکے ایک افریقی استادکوہلاک کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت اقلیتوں کے لئے خطرناک ملک توہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ اب بھارت غیرملکیوں کے لیے بھی محفوظ جگہ نہیں رہا۔ رواں ہفتے ہندوانتہاپسندوں نے معمولی  تلخ کلامی پر افریقی باشندے کوقتل کردیا۔ جس کے بعدسے بھارت میں موجودغیرملکی عدم تحفظ کاشکارنظرآرہےہیں۔ واقعہ پرافریقی سفیروں نے گہری تشویش کااظہارکیاہے اوراپنے بیان میں کہاہے کہ  وہ اپنی اپنی حکومتوں کو مشورہ دیں گے کہ اب تعلیم کے حصول کے لیے طلبا کو بھارت نہ بھیجا جائے اور یہ پابندی اُس وقت تک لاگو رکھی جائے جب تک کہ نسلی تعصب کی بنیاد پر کیے گئے حملوں کے مرتکب ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ ۔یہ بات اہم ہے کہ  نریندر مودی جب سے اقتدارمیں آئے ہیں وہاں رہنے والے محفوظ ہیں نہ باہر سے آنے والے محفوظ ہیں۔