Thursday, April 25, 2024

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو جینا دوبھر کر دیا

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو جینا دوبھر کر دیا
April 9, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت  میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کا جینا دو بھر کردیا، ریاست آسام میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جس میں  انتہا پسند ہندوؤں  نے  68سالہ مسلم شخص کو  تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی ریاست آسام میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں کیخلاف سرگرم ہو گئے ، 68سالہ مسلمان کو گائے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں گھیرے میں لے لیا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ بھی کی، یہ ہی نہیں بلکہ انتہاپسندوں نے 68سالہ شوکت علی کوحرام گوشت کھلانے کی کوشش بھی کی ، واقعے میں 68سالہ شوکت علی کو چوٹیں بھی آئیں۔

پولیس کے مطابق شوکت علی قانونی طور پر 35سال سے آسام میں گوشت کا کاروبار کررہاہے۔

 افسوسناک واقعے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر اسد الدین  اویسی کا بھی بیان سامنے آگیا۔

اسد الدین  اویسی کا کہنا تھا کہ  ایسےواقعات انہیں غمگین کردیتے ہیں ،کسی بھی معصوم شخص پر تشدد پورے ملک میں غیرقانونی ہے۔

گزشتہ روز گروگرام میں گوشت کی دکانیں بند کروانے کیلئے درجنوں ہندو انتہاپسند تلواریں لےکر سڑکوں پر نکل آئےتھے۔جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس  پھیل گیاتھا۔