Saturday, May 18, 2024

بھارت میں انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا امکان نہیں ، اجے بساریہ

بھارت میں انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا امکان نہیں ،  اجے بساریہ
March 26, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا بھارت میں انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا امکان نہیں۔

 اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت پاکستان کی کاروائیاں دیکھ رہے ہیں ۔ چاہتے ہیں خطے سے تشدد کا خاتمہ ہو۔

 بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا پابندی کے زیر اثر آنے والی تنظیموں کو نام بدل کر دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف سطح  پر رابطے جاری ہیں ۔ دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز کی اپنے اپنے اسٹیشنز پر واپسی مثبت پیش رفت ہے ۔

اجے بساریہ نے کہا پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے رابطے تواتر کے ساتھ جاری ہیں تاہم  بھارت میں انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے مابین سیاسی مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ۔