Sunday, May 12, 2024

بھارت میں ادویات اور طبی آلات کی قلت سے کالا دھن کمانے والوں کی چاندی ہو گئی ، رپورٹ

بھارت میں ادویات اور طبی آلات کی قلت سے کالا دھن کمانے والوں کی چاندی ہو گئی ، رپورٹ
April 27, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں ادویات اور طبی آلات کی قلت سے کالا دھن کمانے والوں کی چاندی ہو گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انڈیا میں طبی آلات دس گنا مہنگے داموں پر بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وبا کے دوران طبی سامان کی بلیک مارکیٹنگ عروج پرپہنچ گئی۔ 6 ہزار والا آکسیجن سلنڈر 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بیچا جارہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق 25 سے 70 ہزار میں ملنے والا آکسیجن کانسنٹریٹر ڈیڑھ  سے دو لاکھ ،ایک سے چار ہزار کے درمیان ملنے والی ریمیڈیسور دوا 25 سے 75 ہزار، 40 ہزار والی ٹوسیلی زمبگ دوا ڈیڑھ سے تین لاکھ  جب کہ 1120 والی فیبی فلو گولیاں پانچ سے دس ہزار میں بیچی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہلی، نویڈا، لکھنو، الہ آباد اور اندور سمیت کئی شہروں میں آکسیجن سلنڈر اور کورونا کیخلاف موثر ادویات انتہائی مہنگے داموں بلیک میں بیچی جارہی ہیں۔