Wednesday, May 8, 2024

بھارت میں 60 خواتین کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

بھارت میں 60 خواتین کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی
February 4, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں 60 خواتین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، خواتین کومیانمارکی سرحدسے خلیجی اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھیجا جارہا تھا۔ منی پور  پولیس  نےریڈ کےدوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ،پولیس کےمطابق بازیاب کروائی جانیوالی خواتین کو میانمار کی سرحد سے خلیجی اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھیجا جارہا تھا ،جنہیں بعد میں عصمت فروشی اور دیگرجرائم کیلئے استعمال کیاجاتاہے ۔ اس سے قبل بھی  چند روزکےدوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  180 خواتین  بازیاب کروائی ہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ پولیس نے مختلف ریڈز کےدوران اسمگلنگ کا شکار ہونیوالے 32آدمیوں کو بھی بازیاب کروایاہے۔