Sunday, September 8, 2024

بھارت میں 4خاندانوں نے گیتا کا وارث ہونے کا دعویٰ کر دیا: بھارتی وزیرخارجہ

بھارت میں 4خاندانوں نے گیتا کا وارث ہونے کا دعویٰ کر دیا: بھارتی وزیرخارجہ
August 9, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود بھارتی لڑکی گیتا کو وطن واپس لانے کےلئے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اب تک چار خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گیتا ان کی گمشدہ اولاد ہے۔ واضح رہے کہ 10 سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں فلاحی ادارے ایدھی فاو¿نڈیشن کے پاس رہنے والی گیتا قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم ہے۔ سشما سوراج نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم گیتا کو بھارت واپس لانے کےلئے ضروری کارروائی کر رہے ہیں، گزشتہ کچھ دنوں میں پنجاب، بہار، جھاڑکھنڈ اور اترپردیش کے چار خاندانوں نے دعوی کیا ہے کہ گیتا ان کی بیٹی ہے، میں متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ان دعووں کی تصدیق کی رپورٹ دینے کی اپیل کر رہی ہوں۔ سشما نے کہا کہ گیتا نے اشاروں میں پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر سے باتیں کی اور بتایا کہ وہ سات بھائی بہن ہیں۔ گیتا نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ ایک مندر گئی تھیں، اس کے بعد اس نے ویشنو دیوی لکھا۔ ان معلومات کی بنیاد پر برائے مہربانی گیتا کے خاندان کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔