Sunday, September 8, 2024

بھارت میں 2ٹرینیں آپس میں ٹکرا کر دریا میں جا گریں !!! 31 لاشیں مل گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

بھارت میں 2ٹرینیں آپس میں ٹکرا کر دریا میں جا گریں !!! 31 لاشیں مل گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
August 5, 2015
بھوپال (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم سے پندرہ بوگیاں دریائے ماچک میں گر گئیں۔ 31 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے 300مسافروں کو زندہ بچالیا۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر ٹرینوں کو حادثہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قصبے ہردا سے پچیس کلو میٹر دور پیش آیا جہاں جنتا ایکسپریس اور کامیانی ایکسپریس میں حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کی پندرہ بوگیاں ماچک دریا میں گر گئی ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینیں جنتا ایکسپریس جبل پور سے ممبئی جبکہ کامیانی ایکسپریس ممبئی سے بنارس جا رہی تھیں۔