Sunday, September 8, 2024

بھارت: میکا سنگھ کے تھپڑ نے مداح کا بایاں کان فارغ کر دیا

بھارت: میکا سنگھ کے تھپڑ نے مداح کا بایاں کان فارغ کر دیا
April 13, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور گلوکار میکا سنگھ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ میوزک کنسرٹ میں ایک مداح بے قابو ہوا تو میکا سنگھ نے اسے سٹیج پر بلا کر تھپڑ رسید کر دیا۔ مداح پولیس اسٹیشن جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ڈاکٹروں کے لیے موسیقی کا پروگرام رکھا گیا جس میں مرد وخواتین ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی مگر ڈاکٹر شری کانت ناچ میں ایسے مست ہوئے کہ عورتوں کے حلقے میں سرکنے لگے۔ گلوکار کے منع کرنے پر بھی بے چارے ڈاکٹر کو سمجھ نہ آئی، اس پر میکا سنگھ نے ڈاکٹر کو سٹیج پر بلایا، شری کانت کو لگا کہ میکا سنگھ کان میں دو پیار کے بول بولیں گے مگر انہوں نے تو کان ہی فارغ کر دیا۔ میکا سنگھ نے ڈاکٹر شری کانت کو ایسا تھپڑ رسید کیا کہ بایاں کان ہی کام سے گیا۔ شری کانت نے میکا سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔