Friday, March 29, 2024

بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالا دستی کی طرف بڑھ رہا ہے ، وزیر اعظم

بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالا دستی کی طرف بڑھ رہا ہے ، وزیر اعظم
December 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالا دستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق اور محاصرہ کر رکھا ہے۔ آسام کے 2 ملین مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا اور اب مودی سرکار نے شہریت کا ترمیمی بل منظور کر لیا۔ بھارت میں مسلمان غیر مسلم ہجوم کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1205109382700240901 عمران خان نے کہا کہ دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ ماضی میں نازی جرمنی کا ایجنڈا جنگ عظیم دوئم کا سبب بنا تھا، اب مودی کا بھی ہندو بالا دستی کا ایجنڈا ہے۔ ہندو انتہا پسند حکومت پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔ اس کا نتیجہ جنگ اور خون خرابے کی صورت میں نکلے گا جس کے طویل مدت اثرات ہونگے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1205109389570564097 وزیر اعظم عمران خان نے کہا دنیا کو نریندر مودی کے ایجنڈے پر ایکشن لینا چاہیئے۔ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔