Thursday, April 25, 2024

بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس آپریشن کر سکتا ہے ، وزیراعظم

بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس آپریشن کر سکتا ہے ، وزیراعظم
May 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس آپریشن کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ قابض فوج نے گزشتہ روز سری نگر میں 15 گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ بھارتی حکومت کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر رہی ہے۔ مودی کی ہندوتوا حکومت چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1263185226903289857?s=20 وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس آپریشن کر سکتا ہے۔ گزشتہ روز بھارت نے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری  کی جس سے  تین شہری شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن فوج نے شہری آبادی پر خود کار ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کی ، مارٹرز گولے برسائے  جس سے تین پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے ۔ دوسری جانب  بھارت ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی جس میں پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی سفارتکار کے سپرد کیا تھا ۔