Saturday, April 20, 2024

بھارت مقبوضہ وادی سے فوری کرفیو اٹھائے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت مقبوضہ وادی سے فوری کرفیو اٹھائے ، ترجمان دفتر خارجہ
September 12, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی وحشیانہ بربریت جاری ہے  جس پر  پاکستان کو تشویش ہے ، بھارت سے  فوری طور پر تالا بندی ختم اور کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے  ہفتہ وار بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا  بھارت ذرائع مواصلات کھولے، قید کشمیریوں کو رہا ،عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سطح پر کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا  عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صدرٹرمپ کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کرتارپور راہداری  پر یاتریوں سے 20 ڈالر کی وصولی سروسز کے لئے ہے ، انٹری فیس نہیں ۔ بھارتی جاسوس کے حوالے سے ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن  یادو کو دوبارہ قونصلر رسائی نہیں دی جا رہی  ۔ امریکا طالبان کے مابین  مذاکرات کے تعطل پر پاکستان نے فریقین  کو دوبارہ مذاکرات  پر آنے کی تجویز دیدی۔