Tuesday, April 23, 2024

بھارت : مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کی مہم  تیز ہوگئی

بھارت : مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کی مہم  تیز ہوگئی
November 1, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کوزبردستی ہندوبنانے کی  مہم میں  تیزی آ گئی ،سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیونے انتہاپسندہندوؤں کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ تفصیلات کےمطابق سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدارملک بھارت میں اقلیتوں کی زندگی خطرےمیں پڑگئی مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے  افراد کو ہندو  بنانے کی کوششیں  کی  جارہی ہیں۔ سوشل میڈیاپر وائرل  ہونے والی  ویڈیو میں  انتہاپسندہندو کو ایک مسلمان نوجوان پروحشیا نہ تشدد کرتے  دیکھا جا  سکتا ہے ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہےکہ کس طرح   جنونی شخص نوجوان کو مذہب  بدلنے پرمجبورکر  رہا ہے بھارت میں  مسلمانوں   کومذہب تبدیل کرانے کی یہ پہلی ویڈیونہیں  اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی  واقعات  رونماہوچکے ہیں۔