Thursday, May 9, 2024

بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی راہ پر گامزن

بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی راہ پر گامزن
August 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ بھارتی فورسز اور میڈیا کا ایک اور جھوٹ افشا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا، کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہوا نہ ہی کوئی دراندازی ہوئی۔ بھارتی آرمی نے واضح کر دیا کہ وہ ہندتھوا پالیسی کی آلہ کار ہے، بھارتی فوج پیشہ وارانہ آزادی کھو چکی، اپنی ہی رپورٹس نہیں منوا سکتی۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارت نے دراندازی کے مردہ بیانیے کو زندہ کیا ۔ پاکستان کے افغان مفاہمتی عمل میں کلیدی کردار اور اس پر امریکی تعریف پر بھی بھارت ہواس باختہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو، بھارتی ریاستی دہشتگردی کا اصل چہرہ جبکہ بھارتی فورسز اور نیم فوجی دستے مقبوضہ کشمیر میں سیفران دہشتگردی کی آلہ کار ہیں۔ بھارت ہندتھوا سوچ کے تحت داخلی و بیرونی سطح پر “سیفران دہشتگردی” پھیلانے کا بھی ذمہ دار قرار دیا گیا۔ بھارت نے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی دھجیاں آڑا دئیں۔ لائن آف کنڑول پر بھارتی شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر  بموں کا استعمال کرنے لگا۔ رواں سال بھارت نے اب 1876 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 148 زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اب سیفران دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا۔