Friday, April 26, 2024

بھارت مذاکرات کی میز پر آئے تو کرتارپور سرحدکھولی جائیگی،ترجمان دفترخارجہ

بھارت مذاکرات کی میز پر آئے تو کرتارپور سرحدکھولی جائیگی،ترجمان دفترخارجہ
October 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا کہ مذاکرات کی میز پر آئے تو کرتارپور سرحد کھولی جائے گی ۔  وزارت  خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھی شدید مذمت کی ۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے پاکستان کا حقیقی مؤقف دنیا کے سامنے پیش کیا،قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں خطے میں امن و استحکام کی بات کی ،امریکہ کیساتھ گفتگو مثبت سمت میں جا رہی ہے، دورہ واشنگٹن میں شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں تاہم جب مذاکرات ہوں گے ، کرتار پور سرحد کھولی جائے گی ۔ ترجمان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں 18معصوم کشمیریوں کی شہادت اورکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ، ایک سوال پر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ متنازعہ پروگرام میں شرکت پر برطانیہ میں ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کےخلاف انکوائری جاری ہے ۔