Monday, May 13, 2024

بھارت مخالف ٹاکرا، حیدرعلی قومی پلینگ الیون سے ڈراپ

بھارت مخالف ٹاکرا، حیدرعلی قومی پلینگ الیون سے ڈراپ
October 24, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاک بھارت میچ کیلئے11 رکنی قومی پلینگ اسکواڈ کا فیصلہ ہوگیا، نوجوان بلے باز حیدر علی کو ڈراپ کیا گیا۔

گزشتہ شب ہونے والی میٹنگ میں پلینگ الیون کا فیصلہ ہوا، 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمدرضوان، فخرزمان، شعیب ملک، محمد حفیظ شامل ہیں۔ آصف علی، عمادوسیم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔