Wednesday, May 22, 2024

بھارت، متنازعہ شہری قانون کیخلاف مظاہرے جاری، ہلاکتیں 15 ہو گئیں

بھارت، متنازعہ شہری قانون کیخلاف مظاہرے جاری، ہلاکتیں 15 ہو گئیں
December 22, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) متنازعہ شہری قانون کے خلاف مظاہروں نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز اتر پردیش میں ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں 4، وارانسی، کانپو، بجنور اور سنبھل میں دو دولوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ فیروز آباد میں ایک شخص کی اس میں جان چلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 3 درج سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہروں سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے اتر پردیش کے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہیں۔ بہار میں لالو پرساد یادیو کی راشٹریہ جنتا دل کا احتجاج جاری ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے کارکنوں نے ہائی ویز اور ریلوے ٹریکس بند کر دیے ہیں۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے دلت تنظیم بھیم آرمی کے رہنماء چندر شیکھر آزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس نے  مظاہروں کی وجہ سے 40 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں 8 کم عمر بچے بھی شامل تھے۔ بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔