Sunday, September 8, 2024

بھارت : ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ، جھاڑ کھنڈ میں5خواتین تشدد  سے ہلاک

بھارت : ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ، جھاڑ کھنڈ میں5خواتین تشدد  سے ہلاک
August 8, 2015
جھاڑکھنڈ(ویب ڈیسک) دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کےچیمپئن کہلانے والےملک  بھارت میں  ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں5خواتین کو درجنوں افراد نے تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پانچ خواتین پر  کالا جادو کرنے کا  الزام لگاکر ان کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا گیا ۔ صرف ریاست جھاڑ کھنڈ میں اب تک 1000 خواتین اس الزام  میں ماری جاچکی ہیں۔ توہمات میں مبتلا بھارت ہر شعبہ زندگی میں لوگوں کو مختلف طریقوں سے جبر وتشدد کا شکار  کیے ہوئے ہے خاص طور پر یہاں اقلیتوں اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ تازہ واقعہ میں ریاست جھاڑ کھنڈ  میں پیش آیا  جہاں  رانچی شہر  کے نواحی گاؤں کنیجا میں پانچ خواتین کو جادو ٹونے کے الزام میں تشدد کرکےقتل کردیاگیا۔ ہلاک کرنے  والے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کہ بچے جادو ٹونے سے بیمار ہوکر مر گئے ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں یہاں صرف ریاست جھاڑ کھنڈ میں اب تک ایک ہزار سے زائد خواتین جادو ٹونےکے الزام میں ماری جاچکی ہیں ۔