Thursday, April 25, 2024

  بھارت : ماموں سے بچھڑنے والی پاکستانی خاتوں چندہ خان گرفتار

   بھارت : ماموں سے بچھڑنے والی پاکستانی خاتوں چندہ خان گرفتار
July 31, 2015
جلندھر(92نیوز)بھارت میں ماموں سے بچھڑنے والی پاکستانی خاتون چندہ خان گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں تو سلمان خان ماں سے بچھڑی بچی کیلئے میدان میں اترتے ہیں  لیکن بھارت میں اپنے ماموں سے بچھڑنے والی ایک خاتون چندہ خان کو گرفتار کر لیا ہے جو اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کر رہی ہے۔ اٹھائیس سالہ چندہ خان کراچی سے بھارت اپنے ماموں کے ساتھ درگاہ زیارت کیلئے گئی،ریلوے ٹریک پر ماموں پانی کی بوتل لینے کیلئے گئے اور واپس نہ آئے۔ بے چاری چندہ پریشان ہوگئی،اتنے میں ریلوے پولیس نے چندہ سے ٹکٹ پوچھا جس پر چندہ نے کہا کہ ٹکٹ ماموں کے پاس ہے،ابھی دے دیں گے،مگر پولیس نے خاتون کی ایک نہ سنی  روایتی چال چلتے ہوئے چندہ کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی، پاکستانی خاتون بار بار  کہتی رہی کہ ان کے پاس  سفری دستاویزات موجود ہیں ماموں سے بچھڑ  گئی ہوں خاتون نے سلمان خان سے مدد کی آس لگا لی۔ کیا بالی وڈ ہیرو سلمان خان بھارت میں گرفتار پاکستانی خاتون کی مدد کریں گے ۔ یا ہیرو صرف فلموں میں ہی ہیرو  ہوتے ہیں حقیقی زندگی میں نہیں۔