Friday, May 17, 2024

بھارت ماضی میں بھی سری لنکا میں دہشتگردی میں ملوث رہا

بھارت ماضی میں بھی سری لنکا میں دہشتگردی میں ملوث رہا
April 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ہمسایوں کے معاملات میں ٹانگ اڑانا ، دہشت گردی کروانا  بھارت کی ہمیشہ سے ریت رہی ہے۔سری لنکا میں بھارتی شر نگیزیاں کوئی نئی بات نہیں ، بھارت چار دہائیوں سے یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہے۔ سری لنکا میں امن بھارت  کو ایک آنکھ نہ بھایا ، تامل ٹائیگرز کی ناکامی کے بعد نئے سرے سے دہشتگرد لانچ کردیے ، ایسٹرپر خودکش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ  زاہران ہاشم کا تعلق بھی بھارت سے نکلا۔ کولمبو کو غیرمستحکم کرنے کی بھارت  کی خواہش کوئی نئی بات نہیں، سری لنکا میں ماضی میں ہونے والی خانہ جنگی کا ماسٹر مائنڈبھی بھارت  ہی تھا جس نے سری لنکن باغیوں کو25سال تک سپورٹ کیا۔ 71کی جنگ میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا ، جس کا بھارت  کو بہت رنج تھا۔

سری لنکا میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے جا ملے ‏

جنگ کے فوری بعدبھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے سری لنکا میں فسادات کرانے کےلیےریاست تامل ناڈو میں دہشت گردی کے کیمپ قائم کرائے  جن سے  تربیت یافتہ تامل ٹائیگرزنے سری لنکا میں خون کی ہولی کھیلی۔ سری لنکن حکومت نے جب باغیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو 1987میں بھارتی جہازوں کے ذریعے تامل ٹائیگرز کو ہتھیار اور خوراک پہنچائی جاتی رہی۔ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘  سری لنکن باغٖیوں کی تربیت بھی مکتی باہنی کی طرزپر کرتی رہی،  ۔تامل ٹائیگرز کا خاتمہ 2009میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی مدد سے کیا جس کا اعتراف سری لنکا خود کرتا ہے۔