Sunday, September 8, 2024

بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہ لگانے پر بھارتی مسلم رہنما کی اسمبلی رکنیت معطل

بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہ لگانے پر بھارتی مسلم رہنما کی اسمبلی رکنیت معطل
March 17, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت ماتاکی جے کانعرہ نہ لگانے پرمہاراشٹر اسمبلی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے وارث پٹھان کی رکنیت معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی بھی انتہاپسندوں کی روش پر چل پڑی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہ لگانے پر اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ نعرہ لگانے سے انکار پر اسمبلی کی تمام جماعتوں نے وارث پٹھان کی معطلی کا مطالبہ کیا جس پر ریاستی وزیر نے اسمبلی کے موجودہ سیشن سے وارث پٹھان کی معطلی کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ ادھر وارث پٹھان کا کہنا تھا کہ حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا ضروری نہیں۔ بھارتی آئین کسی شہری کو یہ نعرہ لگانے کا پابند نہیں کرتا۔ اس سے پہلے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی نعرہ لگانے سے انکار کر چکے ہیں۔