Sunday, September 8, 2024

 بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات کوآغاز سے قبل ہی ناکام بنانے پر تل گیا

 بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات کوآغاز سے قبل ہی ناکام بنانے پر تل گیا
August 9, 2015
نئی دہلی(92نیوز)پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان ملاقات 24 اگست کو نئی دہلی میں ہو گی ، بھارت نے اس ملاقات سے پہلے ہی ملاقات کو ناکام بنانے کے لئے ماحول کشیدہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرسرتاج عزیز اور بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ایجنڈے پر کام جاری ہے، بھارت نے حسب معمول ملاقات سے پہلے ہی کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر ماحول کو اتنا گرما دیا ہے کہ اس کی تپش سیکورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات میں ضرور محسوس ہو گی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار مگر کم ظرف بھارت نے ملاقات کو ناکام بنانے کے لئے  ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، گورداسپور حملے کا پاکستان پر جھوٹا الزام اور مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ لڑکے کو پکڑ کر پاکستانی دہشتگرد قرار دینا بھارت کے اس ہوم ورک کا حصہ ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار بھارت کی نیت پر ہے، اگر بھارت نے اپنی نیت ٹھیک نا کی تو یہ ملاقات بھی فوٹوشیشن سے زیادہ کچھ نہیں ہو گی۔