Wednesday, April 24, 2024

بھارت، قرنطینہ مرکز میں کورونا سے متاثرہ لڑکی پر جنسی تشدد سامنے آگیا

بھارت، قرنطینہ مرکز میں کورونا سے متاثرہ لڑکی پر جنسی تشدد سامنے آگیا
July 25, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا سے متاثرہ خواتین انتہائی غیرمحفوظ ہوگئیں۔ قرنطینہ مرکز میں کورونا سے متاثرہ لڑکی پر جنسی تشدد دنیا کے سامنے آگیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا کی 14 سالہ مریِضہ کو مبینہ طور دوسرے مریض نے حوس کا نشانہ بنایا۔ 19سالہ ملزم اور واقعے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ممبئی کے قرنطینہ مرکز میں بھی خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پٹنہ میں بھی آئسولیشن وارڈ میں کمسن لڑکی کی آبرو ریزی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔