Saturday, May 18, 2024

 بھارت فرانس سے 36 لڑاکا طیارے خریدے گا

 بھارت فرانس سے 36 لڑاکا طیارے خریدے گا
April 11, 2015
پیرس(ویب ڈیسک)بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہےمودی سرکار نے فرانس کے ساتھ دفاع اورایٹمی توانائی کے حوالے سے اہم معاہدے کر لیے ،بھارت فرانس سے چھتیس لڑاکا طیارے بھی خریدے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ پیرس پہنچ گئے ۔ بھارت اور فرانس نے دفاع اورایٹمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ بھارت فرانس سے لڑاکا طیارے بھی خریدے گا دونوں ممالک میں بھارتی شہرجیتا پور میں ایٹمی بجلی گھر کی تنصیب کے معاہدے پر بھی اتفاق ہو گیا ہےجس کے تحت فرانس بھارت میں ایٹمی شعبے میں دو ارب یورو کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ بات یہی ختم نہیں ہوتی ،فرانس بھارت کو تین اسمارٹ شہر بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا،اوردونوں ممالک ویزا قوانین میں بھی آسانی پیدا کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ مودی نے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ کشتی میں دریائے سین کی سیر بھی کی۔