Wednesday, April 24, 2024

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے، شاہ محمود قریشی
June 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے، کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیا کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے میں 50 فیصدکمی کرنے کا کہا، دہلی میں سفارتکاروں کیساتھ رویہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھ لے، بھارت جیسا کرے گا ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودیہ، ترکی نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں فیصلے کو مسترد کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز شہادتیں ہو رہی ہیں۔ بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی کے الزام لگائے۔