Tuesday, April 23, 2024

بھارت : غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، گائے لڑکی کو بچانے میدان میں کود پڑی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی

بھارت : غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، گائے لڑکی کو بچانے میدان میں کود پڑی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی
May 18, 2016
گوالیار(ویب ڈٰیسک)بھارت میں درندہ صفت انسانوں نے انسانیت کو شرما دیا دن دیہاڑے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے لگے تو گھرکی پالتو گائے اسےبچانےکےلئےدرمیان میں آگئی مگر لڑکی  جان نہ بچا سکی۔ تفصیلات کےمطابق جانوربعض اوقات اپنی محبت اوروفاداری سےانسانوں کوحیران کردیتےہیں۔ایساہی ایک انوکھاواقعہ  بھارتی شہر گوالیارمیں پیش آیا جہاں  درندہ نمادونوجوانوں نےغیرت کےنام پردن دیہاڑےنہتی لڑکی کوغیرت کےنام پرچھریاں  ماردیں۔ گھرکی پالتوگائے نے یہ دردناک  منظر دیکھا تو لڑکی سیماکوبچانےکےلئےآگےبڑھی اورحملہ آوروں  کو زور دار ٹکر یں مارکرانہیں دورپھینک دیا۔لیکن بدقسمتی سےلڑکی چھریوں کےوارسےبچ نہ سکی اوردم توڑگئی۔ گائےلڑکی کوتونہ بچاسکی لیکن  اس نےیہ پیغام ضروردےدیاکہ جانوروں کےسینےمیں بھی دل دھڑکتاہے۔