Sunday, April 28, 2024

بھارت صرف کشمیر پر قابض ہوا ہے کشمیریوں کے دلوں پر نہیں ، ملیحہ لودھی

بھارت صرف کشمیر پر قابض ہوا ہے کشمیریوں کے دلوں پر نہیں ، ملیحہ لودھی
October 28, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت صرف کشمیر پر قابض ہوا ہے ، کشمیریوں کے دلوں پر نہیں۔ دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی کشمیریوں کی بڑی تعداد نے کشمیر پر بھارتی فورسز کے قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا۔ اس حوالے سے پاکستان ہاؤس نیویارک میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت 70 سال قبل کشمیر پر قابض ہوا، کشمیریوں کے دلوں پر نہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں بھارتی قابض افواج کیخلاف کشمیریوں کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام بھی پیش کیا۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بربریت کشمیریوں کی حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کشمیریوں کی موثر آواز ہے۔ دیگر مقررین نے بھی خطاب میں بھارتی وحشیانہ مظالم، کشمیریوں کی جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی۔