Friday, March 29, 2024

بھارت : شدید گرمی نے اب تک 150سے زائد افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا ہے

بھارت : شدید گرمی نے اب تک 150سے زائد افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا ہے
May 21, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی شمالی  اور مغربی ریاستیں  ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں جھلسا دینے والی لو  کے باعث  لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے ہیں،شدید گرمی سے اب تک ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارت  کی شمالی  ریاست گجرات سمیت  کئی مقامات پردرجہ حرارت اڑتالیس جبکہ چندی گڑھ اور مدھیہ پردیش  میں بیالیس  ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے   جس سے لوگوں کیلئے دن کے وقت کام اور گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجستھان  سے آنیوالی گرم اور جھلسا دینے والی لوکے سبب گجرات کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے جبکہ احمد آباد میں گرمی کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ چندی گڑھ میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔ بھارت میں گرمی کی حالیہ لہر سے اب تک ایک سو پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔