Monday, September 16, 2024

بھارت : شدید گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی

بھارت : شدید گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی
April 16, 2016
نظام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی  لپیٹ میں آ گئیں جہاں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو تیس ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے  اضلاع نظام آباد ، نلگنڈہ ، حیدر آباد  اور راما گنڈم  شدید گرمی  کی لپیٹ  میں ہیں،،  جبکہ ریاست ودیسا میں بھی مرنے والوں کی تعداد تیس تک جاپہنچی ہے  سن سٹروک کی وجہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،، ان ریاستوں میں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے تالابوں کا رخ کرلیا ۔ حکومت کی طرف  سے شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ حکومت تلنگانہ نے موسم گرما کی  تعطیلات   کا اعلان معمول سے بہت پہلے  کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے اب سولہ اپریل  سے  بارہ جون تک بند رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے سکتا ہے جبکہ گرمی کی لپیٹ میں آئے ان علاقوں میں  درجہ حرارت  پیتنالیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔