Friday, April 26, 2024

بھارت سے ہندویاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے لاہور پہنچ گئے

بھارت سے ہندویاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے لاہور پہنچ گئے
November 19, 2017

لاہور (92 نیوز) بھارت سے سو سے زائد ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے واہگہ بارڈ کے راستے لاہورپہنچ گئے۔ چند گھنٹے لاہور میں ٹھہرنے کے بعد ہندو یاتری سندھ کے علاقے سکھر اور میرپور ماتھیلو روانہ ہوں گے۔ ہندو یاتری 10 روز بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

سندھ کے علاقے ریہڑکی میں واقع سائیں سادھا رام مندرمیں اپنی مذہبی رسوم ادا کرنے کے لیے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اتوار کے روز 100سے زیادہ ہندو یاتری واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچے۔ ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں کسی قسم کا کوئی خوف یا پریشانی محسوس نہیں ہوئی، پاکستان رینجرز نے مثالی استقبال کیا۔

اپنے 10 روزہ قیام کے دوران ہندو یاتری سکھر اور میر پور ماتھیلو بھی جائیں گے، جبکہ تیس نومبر کو ہندو یاتری واہگہ کے راستے بھارت واپس روانہ ہوں گے۔