Thursday, April 25, 2024

بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: جنرل راحیل شریف

بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: جنرل راحیل شریف
June 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گئی، بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی جارحیت اور دھمکی آمیز رویے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ آرمی چیف نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران دونوں شخصیات میں طویل گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ آرمی چیف نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے آرمی چیف کو سینیٹ کے مختلف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔