Saturday, May 11, 2024

بھارت سے چینی ، کپاس درآمد کرنے کی سمری جلدی بازی میں کیوں منظور کی گئی ، شاہد خاقان

بھارت سے چینی ، کپاس درآمد کرنے کی سمری جلدی بازی میں کیوں منظور کی گئی ، شاہد خاقان
April 3, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری جلد بازی میں کیوں منظور کی گئی؟۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا ہے وزیراعظم کو پتہ تھا کوئی کہہ رہا ہے وزیراعظم کو معلوم نہیں تھا، کیا ہم یو این کی قراردادوں سے ہٹ گئے؟، وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں، افسوس ہوتا ہے کس قسم کے حکمران ملک پر مسلط ہیں۔