Sunday, September 8, 2024

بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کو بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا نوٹس لینا چاہیے: چانڈیو

بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کو بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا نوٹس لینا چاہیے: چانڈیو
March 26, 2016
حیدرآباد(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کو بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا نوٹس لینا چاہئے، جو لوگ بھارت سے کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ اس پر تبصرہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کو بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا نوٹس لینا چاہئے، وہ لوگ جو بھارت کے ساتھ باتیں کرنا چاہتے ہیں اور کاروبار بھی کرتے ہیں وہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تبصرہ کريں، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باتیں کرنے والے قومی سلامتی کے چیمپئن بھی بنے پھرتے ہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال پہلے الطاف حسین کے لاڈلے تھے اب انہوں نے اختلاف کرکے سیاست کا آغاز کیا ہے جس کا انہیں آئینی طور پر حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال دنیا کے انوکھے میئر تھے جن کی کامیابی کے بینر سندھ کی گلیوں میں لگے ہوئے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں کالا باغ ڈیم کا ایشو نہیں اٹھانا چاہئے تھا، اس ایشو کو اٹھا کر حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔