Friday, April 19, 2024

بھارت سے سفارتی تعلقات محدود ، سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند

بھارت سے سفارتی تعلقات محدود ، سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند
August 10, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کر دی گئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت نے شملہ معاہدہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو دفن کر دیا۔ بھارتی شہریوں کی حفاظت کا ذمہ نہیں لینا چاہتے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد آج سے تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جنگ قوموں کو پیچھے لے جاتی ہیں۔ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے تاہم جو شخص کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا وہ غدار ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ایم ایل ون کیلئے 1800 کلومیٹرکا نیا ٹریک بنا رہے ہیں جس پرٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ایل ایل ون کے ذریعے کراچی سے لاہور کا سفر 7 گھنٹے پر محیط ہو گا۔