Tuesday, April 23, 2024

بھارت سے جان بچانے والی ادویات منگوانے کی اجازت کے غلط استعمال کا انکشاف

بھارت سے جان بچانے والی ادویات منگوانے کی اجازت کے غلط استعمال کا انکشاف
May 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت سے جان بچانے والی ادویات منگوانے کی اجازت کے غلط استعمال کا انکشاف ہو گیا۔ وزارت صحت کی وفاقی حکومت کو پیش کردہ رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ دستاویز کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں کمپنیوں نے دیگر ادویات درآمد کیں۔  429 ایکٹو فارماسوٹیکل انگریڈینٹس ، 12 اقسام کی ویکسین اور 59 ادویات درآمد کی گئیں جبکہ وٹامن اور پاکستان میں تیار ہونیوالی ادویات بھی درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل ہونے کے بعد پاکستان نے بھارت سے درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پنجاب اور خیببرپختونخواہ کی ڈینگی ادویات منگوانے کی درخواست بھی وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی تاہم وزارت صحت نے جان بچانے والی ناگزیر ادویات کی بھارت سے درآّمد کی منظوری  لی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے دیگر ادویات کی درامد پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور مشیر احتساب شہزاد اکبر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔