Sunday, May 5, 2024

بھارت سے تجارت بندکرنے کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا : خرم دستگیر

بھارت سے تجارت بندکرنے کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا : خرم دستگیر
November 25, 2016

 لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت بند کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوہزار بارہ کی پالیسی کے مطابق بھارت سے تجارت جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہیں کم ہیں۔ جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے ان کی تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ارکان اسمبلی عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ دوہزار بارہ کی پالیسی کے مطابق بھارت سے تجارت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت بند کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔