Friday, April 26, 2024

بھارت سے بہترتعلقات کے خواہاں،مسئلہ کشمیرکے حل تک تعلق بہترنہیں ہوسکتے،شاہ محمود

بھارت سے بہترتعلقات کے خواہاں،مسئلہ کشمیرکے حل تک تعلق بہترنہیں ہوسکتے،شاہ محمود
October 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کا کہنا ہے کہ  پاکستان بھارت سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں لیکن  مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد  میں ‘‘ کشمیر پکار رہا ہے ’’ کے موضوع پر سیمینار سے  خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے واضح کر دیا کہ  پاکستان میں سیاسی تقسیم کے باوجود مسئلہ کشمیر پر قومی اتفاق رائے مووجد ہے ، انشا اللہ ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان ۔