Sunday, May 12, 2024

بھارت سے ایسے ہی جھوٹے پروپیگنڈے کی توقع تھی ، دفاعی ماہرین

بھارت سے ایسے ہی جھوٹے پروپیگنڈے کی توقع تھی ، دفاعی ماہرین
September 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی جانب سے خالی کشتیوں کے ملنے کے واویلے پر  دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت سے ایسے ہی جھوٹے  پروپیگنڈے کی توقع تھی ۔ خطے کا پردھان بننے کے خودساختہ دعوے اور اپنے سائے سے بھی ڈرنے والے بھارت کے  سرکریک ریجن میں خالی کشتیاں دیکھ کر  اوسان خطا ہوگئے، فوجی کمانڈر ایس کے سینی نے کہا خالی کشتیاں تلاش کی ہیں جس کے بعد سکیورٹی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف اور میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے  92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے ہی جھوٹے پروپیگنڈے کی  توقع تھی ۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ نادر میر نے کاہ کہ بھارتی اقدامات کے باعث اس وقت جنگ کے شدید خطرات موجود ہیں جب کہ پاک فوج  مکمل الرٹ ہے ۔ جنرل (ر) معین الدین حیدر   کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ ہوئی تو بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا، جنگیں وسائل سے نہیں لڑی جاتیں ، ایسا ہوتا تو طالبان امریکا کو ٹف ٹائم نہ دیتے ۔