Friday, March 29, 2024

بھارت سے ادویہ درآمد کرنے کی سمری کابینہ میں کیسے پہنچی، وزرا نے سوالات اٹھا دیے

بھارت سے ادویہ درآمد کرنے کی سمری کابینہ میں کیسے پہنچی، وزرا نے سوالات اٹھا دیے
May 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پابندی کے باوجود بھارت  سے ادویہ درآمد کرنے کی سمری کابینہ میں کیسے پہنچی ، کابینہ اجلاس میں وزرا نے سوالات  اٹھا دیئے ۔

معاون خصوصی صحت  بھی ادویہ کی فہرست سے لاعلم تھے ،سیکرٹری صحت بھی کابینہ ارکان کو مطمئن نہ کرسکے ، وزارت صحت نے  429 سے زائد ادویہ درآمد کرنے کی سمر ی پیش کی ، جن میں  لائف سیونگ کے ساتھ ملٹی وٹامن ادویات کی فہرست شامل تھی ، وزرا کے سخت سوالات پر وزیراعظم نے سمری مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس وزارت صحت کی جانب سے سمری میں 429 سے زائد ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش کی گئی ، کابینہ اجلاس کے دوران معاملےپر معاون صحت اور سیکریٹری سے کابینہ ارکان نے سوالات کئے جس پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے  موقف اپنایا کہ  میرے علم میں لائے بغیر یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  شیخ رشید نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھارہا ہے،ایسے ملک سےٹریڈ نہیں ہوسکتی، وزرا کے سخت سوالات پر وزیراعظم نے سمری مسترد کردی۔