Friday, April 19, 2024

بھارت سیریز نہ کھیلا تو کرکٹ تعلقات شدید متاثر ہونگے: شہریار خان

بھارت سیریز نہ کھیلا تو کرکٹ تعلقات شدید متاثر ہونگے: شہریار خان
December 22, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں واپڈا ٹی 12 سکول کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد بچوں میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے ساتھ ان کے فیلڈنگ کے معیار کو ابتدا ہی سے بہتر بنانا ہے۔ چیئرمین واپڈا شہریار خان کہتے ہیں کہ بی سی سی آئی تو سیریز کیلئے تیارتھا بھارتی حکومت ہی نہیں مانی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں دلکش اسٹروک سے ٹی 12سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی حکومت کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی سری لنکا میں سیریز کھیلنے کیلئے تیار تھا لیکن تمام مشکلات بھارتی حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پیش آئیں۔ بھارتی حکومت نہ مانی تو مستقبل میں دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات شدید متاثر ہونگے۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔ انہوں نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں واپڈا کے کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔