Sunday, May 19, 2024

بھارت سی پیک منصوبےسے خوفزدہ ،راہداری سے پورے خطےکےممالک کوفائدہ ہوگا:  مقررین کا سیممینار سے خطاب

بھارت سی پیک منصوبےسے خوفزدہ ،راہداری سے پورے خطےکےممالک کوفائدہ ہوگا:  مقررین کا سیممینار سے خطاب
April 24, 2016
کراچی(92نیوز) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت شدیدخوفزدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ را کے ذریعے بلوچستان مین بد امنی کر کے وہ اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے میں لگا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کو نسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے سی پیک پر سیمینار ہوا جس میں بڑی تعاد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری صرف دونوں ملکوں کے لیے نہیں بلکہ اس سے پورے خطے کے ممالک کو فائد ہ پہنچے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھاکہ  نہ جانے کیوں بھارت سی پیک منصوبے سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ را کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی اور سیاسی بے چینی پیدا کرنے میں لگا ہے۔۔ مقرریرین کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو اس اہم منصوبے کیخلاف سازشوں پر بھارت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے ۔