Monday, May 6, 2024

بھارت سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے ،باکسر عامر خان کا مطالبہ

بھارت سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے ،باکسر عامر خان کا مطالبہ
December 16, 2020

نارووال (92 نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا بھارت سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے۔

باکسر عامر خان نے گورودوارہ کرتار پور کا دورہ کیا۔ سوشل میڈیا پر تصویر بھی شئیر کی ۔ انہوں نے کہا پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی۔ مقبوضہ کشمیر، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ہے۔

سردار اندر جیت سنگھنا کا کہنا تھا باکسر عامر خان کو پاک انڈیا بارڈر کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ عامر خان نے گردوارہ دربار صاحب میں لنگر بھی کھایا۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا گردوارہ دربار صاحب کرتار پور آکے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ گردوارہ دربار صاحب بہت ہی خوبصورت اور پر سکون جگہ،عمارت بہت خوبصورت ہے۔ گردوارہ کرتار پور میں سکھ اور مسلمان اکٹھے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔