Friday, April 26, 2024

بھارت سمیت دیگر غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں، اسی جوش و جذبے سے خوش آمدید کہیں گے: شائقین کرکٹ

بھارت سمیت دیگر غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں، اسی جوش و جذبے سے خوش آمدید کہیں گے: شائقین کرکٹ
June 1, 2015
لاہور (92نیوز) تیسرا اور آخری ون ڈے میچ دیکھنے کےلئے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے گرمی کے باوجود قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا۔ شائقین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میزبان کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم کے حق میں بھی نعرے درج تھے جبکہ کئی شہریوں نے چہرے کے دونوں اطراف پاکستان اور زمبابوے کے پرچم بھی بنوائے۔ میچ دیکھنے کےلئے آنے والوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی پر بہت خوشی ہوئی، پی سی بی مبارکباد کی مستحق ہے۔ شائقین کرکٹ نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چکی، اب بھارت سمیت دوسری ٹیموں کوپاکستان آناچاہیے، اسی جوش وجذبے سے خوش آمدید کہیں گے۔