Tuesday, April 23, 2024

بھارت سفارتی میدان میں تنہا، گورنر پنجاب، طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، بیرسٹر سلطان

بھارت سفارتی میدان میں تنہا، گورنر پنجاب، طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، بیرسٹر سلطان
September 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سفارتی سطح پر بھارت دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا، عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کشمیری عوام جرات کیساتھ اپنی آزادی کی جد وجہد کر رہی ہے، انشا اللہ وہ کامیاب ہونگی۔ نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود بولے بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔

بیرسٹر سلطان نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بدولت کشمیر یوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے۔

صدر آزاد کشمیر اور گور نر پنجاب نے اقوا م متحدہ میں کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ نے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین کیا اور خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیدیا۔