Friday, April 19, 2024

بھارت سرکار نےانجیئرنگ کالج کے13کشمیری طلبا ء کا سکالرشپ ختم کردیا

بھارت سرکار نےانجیئرنگ کالج کے13کشمیری طلبا ء کا سکالرشپ ختم کردیا
April 17, 2015
ہریانہ(92نیوز)بھارت کی کشمیر دشمن ی کھل کر سامنے آگئی  مرکزی  حکومت نے  کشمیری طلبا کے لیے سکالرشپ فنڈ ہی بند کرد یا اس بات کا انکشاف ہریانہ کے انجینئرنگ کالج کے تیرہ  طلبا کے نکالے جانے کے بعد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یوں تو بھارت کی کشمیریوں سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگرریاستی سطح پر  کشمیری نوجوانوں کوتعلیم  سے دور رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نکلنے والی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے اور پاکستان کے حق میں لگنے والے  نعروں کا بھارتی حکومت کو اتنا رنج ہے کہ بھارت کشمیری طالبعلموں کے ساتھ بھی دشمنی پر اتر آیا۔ ہریانہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں سکالر شپ یافتہ تیرہ کشمیری طالبعلموں کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا ،ان لائق  طالبعلموں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سکالر شپ سکیم کے تحت  مفت تعلیم دی جا رہی تھی مگرنجانے ایسا کیا ہوا کہ اچانک، ان طلبا ء کے ساتھ  پہلے ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور بعد میں صاف جواب دے دیا گیا۔ یہ کشمیری طلبا انجینئرنگ کالج میں دو سال کی تعلیم مکمل کرچکے ہیں اور اب  یہ تیسرے سال میں تعلیم جاری رکھنا ہیں۔ لائق طلبا ء ہونے کی بنا ء پر انہیں خصوصی سکالرشپ  جاری کیا گیا تھا جسے روک  کر ان طلباء  سے تعلیم حاصل کرنے کا حق  چھین لیا گیا ہے ۔